ڈیرہ غازی خان: میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈیرہ غازی خان میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 11واں اجلاس یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے کی، جبکہ سیکرٹری کے فرائض یونیورسٹی کے ٹریژرر محمد اقبال بلوچ نے سرانجام دیے۔
اجلاس میں معزز اراکین نے شرکت کی، جن میں محترمہ زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کیپٹن عریب احمد مختار، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، رانا کاشف ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC)، محترمہ ثمینہ دورانی، ڈائریکٹر فنانس، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، محمد عارف خان، رجسٹرار یونیورسٹی، اور پروفیسر ڈاکٹر مہر گل، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل تھے۔
اجلاس کے دوران مالی سال 2026-27 کے بجٹ تخمینوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ گزشتہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق بھی کی گئی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کی تدریسی فیکلٹی کے لیے معاوضہ (Remuneration) کے نظرثانی شدہ پیکیج پر بھی غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔ معزز اراکین نے یونیورسٹی کے مالی معاملات، ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز اور رہنمائی فراہم کی۔
تمام معزز اراکین نے اجلاس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے یونیورسٹی کی مالی منصوبہ بندی، انتظامی امور اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے اپنی مثبت آراء اور مفید تجاویز پیش کیں، جس سے اجلاس کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی گرانقدر رہنمائی، تعاون اور مثبت تجاویز کی بدولت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس کامیابی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام اراکین کی مسلسل معاونت سے یونیورسٹی مزید ترقی کی منازل طے کرے گی۔
اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔