Seventh Meeting of the Academic Council Held at Mir Chakar Khan Rind University of Technology, Dera Ghazi Khan

thumb

پریس ریلیز

میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈیرہ غازی خان میں اکیڈمک کونسل کا ساتواں اجلاس منعقد

ڈیرہ غازی خان: میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈیرہ غازی خان کی اکیڈمک کونسل کا ساتواں اجلاس آج مورخہ 08 جولائی 2026ء کو یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے کی۔

اجلاس میں مختلف جامعات اور اداروں سے تعلق رکھنے والے معزز اراکین نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد میراج، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان، پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطان، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر روما حفیظ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، محترمہ زہدا اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، مسٹر عمر خالدون، کنٹرولر آف ایگزامینیشن، پروفیسر ڈاکٹر خدیجہ قریشی، مہران یونیورسٹی جامشورو سندھ، پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر آصف رانجھا، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر، چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل اینڈ انوائرمنٹل ٹیکنالوجی، رحیم یار خان، پروفیسر ڈاکٹر مہر گل، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر محمد امین، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کیمیکل، پیٹرولیم اینڈ پیٹروکیمیکل ٹیکنالوجی، ڈاکٹر شفیق الرحمن، انچارج ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئر محمد قاسم سلطان، انجینئر عمیر اقبال اور ڈاکٹر محمد اقبال خان، ٹریژرر یونیورسٹی شامل تھے۔

اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے گزشتہ چھٹے اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ ان پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کے دوران مختلف اہم تعلیمی اور انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں بورڈ آف فیکلٹی، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی، افیلی ایشن کمیٹی اور ڈسپلن کمیٹی کے اراکین کی نامزدگیوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کی سفارشات بھی منظور کی گئیں۔

مختلف شعبہ جات کے بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاسوں کے منٹس کی منظوری دی گئی، جبکہ یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف فیوچر سکلز ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائی ایبلٹی (Directorate of Future Skills Development and Employability) کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں فال 2026-27 داخلہ شیڈول کی منظوری کے ساتھ ساتھ نئے تعلیمی پروگرامز، جو سال 2026-27 میں شروع کیے جانے ہیں، ان کی بھی منظوری دی گئی۔

ٹیبل ایجنڈا کے تحت یونیورسٹی کی دوسری کانووکیشن ستمبر یا اکتوبر 2026ء میں منعقد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کانووکیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے تمام معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معزز اراکین کی قیمتی تجاویز، مثبت آراء اور بھرپور تعاون کی بدولت اکیڈمک کونسل کے تمام اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔

وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ معزز اراکین کی مستقبل میں بھی اسی طرح کی رہنمائی اور معاونت یونیورسٹی کی ترقی، بہتری اور کامیابی کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی۔

اجلاس میں محمد عارف خان نے سیکرٹری اکیڈمک کونسل کے فرائض سرانجام دیے۔

اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

How can we help?